بھٹکل:03/ستمبر (ایس اؤنیوز) ریاست کرناٹکا کے ودھان سبھا انتخابات کے پیش نظر مرکزی حکومت میں اترکینرا کے رکن پارلیمان اننت کمار ہیگڈے کو مرکزی وزارت میں شامل کئے جانے پر بھٹکل میں بی جے پی کارکنان نے پٹاخے چھوڑتے ہوئے اپنی خوشی کا اظہار کیا۔
اتوار کی صبح شمس الدین سرکل پر بی جے پی کارکنان جمع ہوکر اننت کمار ہیگڈے کے حق میں نعرے لگائے ۔ اور سرکل کے اطراف قطار بند پٹاخوں کو پھوڑتے ہوئے خوشی کا اظہار کیا۔ اس موقع پر بی جےپی صدر راجیش نائک، کرشنا نائک، پرمیشور دیواڑیگا، دنیش نائک، سبرائے دیواڑیگا، بھاسکر دئمنے ، جگدیش جین، سنتوش نائک، ہنومنت نائک وغیرہ موجود تھے۔